دوگنی رقم کا جھانچہ دھوکہ باز خاتون گرفتار

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) عوام کو نقد رقومات کو دوگنی کرنے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے والی ایک شاطر خاتون کو پولیس رین بازار نے حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاند سلطانہ ساکن معین باغ نے پرانے شہر کے بعض علاقوں سے 20 افراد سے رقم حاصل کی اور اُسے جادو کے ذریعہ دوگنا کرنے اور اُس پر منافع دینے کا دعویٰ کیا۔ پولیس رین بازار کریم الدین کی جانب سے شکایت درج کروائے جانے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور چاند سلطانہ کو حراست میں لے لیا۔