دوپٹہ نسوانیت کا ضامن

بدلتے وقت بدلتے فیشن کے تقاضوں کے مطابق دوپٹے بھی بدلتے رہتے ہیں۔ دوپٹوں میں رنگوں کا استعمال بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ دو یا تین رنگوں میں رنگے ہوئے دوپٹے سفید سوٹ کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا سراپایقینا بہار کا منظر پیش کرے گا۔ دوپٹے کی ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ ان کو کسی بھی ڈریس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ ہر موسم اور ہر قسم کی جسامت رکھنے والی خواتین پر خوبصورت، جاذب نظر اور دلکش لگتے ہیں۔ اب زیادہ تر خواتین ان کپڑوں کا انتخاب کرتی ہیں جن کے دوپٹے خوبصورت  اور دلکش لگتے ہیں۔ ہر خاتون کی اب یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسا لباس خریدے جس کے ساتھ دوپٹہ بھی ہو۔ اس طرح ڈریس کے ساتھ الگ دوپٹے خریدنے اور اسے ڈریس کے مطابق رنگوانے کی محنت سے بھی بچ جاتی ہیں۔ تھری پیس اور کنٹراسٹ دوپٹوں کے حسین امتزاج، رنگارنگ اور دلکش اسٹائلز آج کل بہت مقبول ہیں۔ چنری بھی عام ہے۔ دوپٹہ اسٹائلش ہو تو سادہ لباس بھی خاص بن جاتا ہے۔ دوپٹوں کی سجاوٹ، بناوٹ، ہر طرح کی خواتین کے لئے ہے۔ خواہ وہ کسی بڑے عہدہ پر فائز ہوں یا محض گھر کی چہار دیواری تک محدود ہوں۔
انداز بدلئے مگر دوپٹہ ضرور اوڑھئے…