دونوں شہروں میں 50 ماڈل مارکٹس کی تعمیر کی تیاری

حیدرآباد 2 اگسٹ (این ایس ایس) بڑھتی ہوئی آبادی اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے جلد ہی دونوں شہروں میں کوئی 50 ماڈل مارکٹس تعمیر کی جائیں گی۔ 150 مارکٹس کی تعمیر کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ایک اشارہ حاصل کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں نے پہلے مرحلہ میں ان مارکٹس کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ روپئے کے مصارف کے منصوبے تیارکئے ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ اس مقصد کے لئے جلد ہی ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے اور بڈنگ مکمل ہونے کے بعد کام شروع کئے جائیں گے۔ ہر مارکٹ 400 مربع گز کی نشاندہی کی جانے والی زمین پر 25 لاکھ روپئے کے مصارف سے تعمیر کی جائے گی۔