دونوں تلگو ریاستوں کے مابین تلخیاں ختم ، زیرتصفیہ مسائل حل ہوں گے

حیدرآباد۔28مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو آندھراپردیش کے نامزد چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے پرجوش بغلگیر ہونے کے بعد اب دونوں تلگو ریاستوں کے مابین تلخیاں ختم کرنے اور تمام زیرتصفیہ مسائل حل کرنے کی مساعی تیز تر کردی ہے اور وہ اثاثوں کی تقسیم اور سرکاری ملازمین کی آبائی ریاست کو واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کی وجہ سے اے پی تنظیم جدید قانون کے تحت جو کام انجام نہیں دیئے گئے تھے اب وہ کام تیزی سے انجام دیئے جائیں گے ۔