دولت رام کے ’’کاروان مزاح کا اتوار 7 اپریل کو انعقاد

حامد کمال
دولت رام اسٹیج کی دنیا کے ایسے لیجنڈری کامیڈین ہیں جو اپنے نام کی مناسبت سے پچھے 61 سال سے قہقہوں کی دولت لٹاتے آرہے ہیں۔ سندھی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس مزاحیہ فنکار کی سب سے بڑی انفرادیت یہ ہے کہ وہ صرف خالص دکھنی (حیدرآبادی) اردو بولتے ہی نہیں بلکہ اردو لکھتے اور پڑھتے بھی ہیں۔ اپنی عمر کی 81 بہاریں دیکھ چکے دولت رام کو ان کے چاہنے والوں کی اتنی دعائیں ہیں کہ وہ اس عمر میں بھی چاق و چوبند ہیں اور ہر سال پابندی اور ہربار کی اسی توانائی کے ساتھ اپنے مزاحیہ خاکوں سے تناؤ سے بھرے ماحول میں نئی زندگی جینے کا حوصلہ دیتے ہیں اور وہ خود بھی یہی کہتے ہیں کہ لوگوں کو ہنساکر میں اپنی عمر بڑھالیتا ہوں دولت رام آج بھی جسمانی اور دماغی طور پر حاضر جوابی اور مزاحیہ خاکے پیش کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں، چنانچہ اسی وجہ حیدرآباد سے لے کر دلی تک وہ کئی چوٹی کے سیاسی قائدین، شعراء، ادبا اور فنکاروں کے ہر دلعزیز ہیں جن میں کانگریسی قائد وی ہنمنت راؤ اور ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین کے عزیز ہیں۔ وہ ہر دن فتح میدان کلب میں اراکین سے گھرے رہتے ہیں۔ بہرحال دولت رام ایک ایسے فنکار ہیں جنہوں نے مزاح کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ دولت رام ہر سال کی طرح اس سال بھی اتوار 7 اپریل کو رویندرا بھارتی تھیٹر میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ کاروان مزاح پیش کریں گے جس کے آرگنائزر خان اطہر اور کنوینر حامد کمال ہیں۔ شائقین کے لئے اس پروگرام میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ اور ٹکٹس رہے گا۔ جو فتح میدان کلب بشیر باغ اور دیگر مقامات سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔