دولت اسلامیہ کے حملہ میں تین فوجی ہلاک

کراچی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دولت اسلامیہ کے دو بمباروں نے ایک سیکوریٹی چوکی پر حملہ کرتے ہوئے نیم فوجی دستے سے تعلق رکھنے والے تین سپاہیوں کو ہلاک اور دیگر چار کو زخمی کردیا تھا۔ صوبہ کے مستنگ سٹی میں واقع نیم فوجی دستوں کے فرنٹیر کارپس (FC) کی چیک پوسٹ کو دو بمباروں نے نشانہ بنایا۔ سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک بمبار سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دولت اسلامیہ سے ملحقہ ایک ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کئے گئے بیان کے مطابق دونوں مہلوکین بمباروں کی شناخت محمد ال خراسانی اور رضوان خراسانی کی حیثیت سے کی گئی ہے اور وہ مشین گن سے مسلح تھے۔