دولتمند اداکاروں میں امیتابھ اور سلمان سرفہرست

ممبئی۔/6اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) فوربس کی فہرست میں آمدنی کے اعتبار سے امیتابھ بچن اور سلمان خان مشترکہ طور پر ساتویں مقام پر ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 22.5 ملین ڈالرکمائے ہیں۔ جس کے بعد اکشے کمار 32.5 ملین کے ساتھ 9ویں مقام، شاہ رخ خان 26ملین کے ساتھ 8ویں مقام ، رنبیر کپور 15 ملین کے ساتھ 30ویں مقام پر ہیں۔ بالی ووڈ کے روشن ستارے امیتابھ بچن نے 150سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور ’’ بھولے ناتھ ریٹرنس‘‘ جیسی فلموںمیں اہم رول ادا کرکے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے جبکہ سلمان خا ن نے 1989 سے 80فلموں اور اکشے کمار نے 150فلمو ں میں کام کیا ہے۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان ’ ہیپی نیو ایئر ‘ اور ’فین ‘ (Fan) جیسی فلموں کے ذریعہ دولت اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں جبکہ رنبیر کپور دنیا میں پہلی پہلی مرتبہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکار بن گئے ہیں انہیں فلم’’ رائے ‘‘ اور’’ ممبئی ویلویٹ ‘‘سے زبردست آمدنی ہوئی ہے۔ فوربس میگزین نے کہا کہ عالمی سطح پر رابرٹ ڈونی جونیر 60ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست اور جیکی چیان 50 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔