دوستوں نے اپنے ساتھی کو مگرمچھ کے منہ سے کھینچ نکالا

وڈوڈرا ( گجرات) ۔14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکام کے مطابق گجرات کے سابر کٹھاضلع میں ایک 14سالہ لڑکے سندیپ کملیش پرمار کو اس کے دوستوں نے مگرمچھ کے جبڑوں سے کھینچ نکالا ۔ سندیپ اور ان کے دوست سابر کٹھا کے گاؤں گن بگھری میں تیراکی کیلئے گئے تھے ۔ سندیپ جیسے ہی پانی میں اتر ایک بڑی مگرمچھ نے اس کے دائیں پیر کو اپنے دانتوں سے جکڑ لیا اور اس کی ہڈی تک دانت اتر گئے ۔ لڑکے کی چیخ پکار سن کر اس کے دوست دوڑ کر مگر مچھ کو پتھروں سے مارنا شروع کیا ۔ مگرمچھ نے اس کا پیر چھوڑ دیا تو دوسوں نے اس کو کھینچ کر کنارے پر لایا اور ایک ایمبولنس کے ذریعہ ٹاؤن کے اسپتال میں شریک کروایا گیا ۔