دوبئی کے ہاسپٹل میں سرجری کے دوران ہندوستانی خاتون فوت

دوبئی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ایک ہندوستانی شیف خاتون کولہے کی تبدیلی کے آپریشن کے دوران جانبر نہ ہوسکی جس کے بارے میں ڈاکٹرس نے کہا کہ طبی پچیدگیوں کی وجہ سے ایسا ہوا۔ خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیتی ریٹافرنانڈیس کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کے دو بچے ہیں۔ خاتون کو 9 مئی کو الزہرہ ہاسپٹل میں کولہے کی تبدیلی کے آپریشن کیلئے شریک کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ہاسپٹل کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر عبدالغنی نے بتایا کہ مریضہ کی حالت کے بارے میں اس کے ارکان خاندان سے کوئی بات نہیں چھپائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس معاملہ سے دوبئی ہیلتھ اتھاریٹی (DHA) اور جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق نمٹا جائے گا۔