دوبئی میں نیروز کا پہلا بین الاقوامی فیشن شو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے روایتی برانڈ حیدرآباد کے نیروز نے دوبئی انڈیا فیشن ویک میں اس کے روایتی ملبوسات کے کلکشن کی نمائش کی ۔ نیروز 1971 سے ہندوستان میں خاص کر جنوبی ہند میں اپنی موجودگی کے بعد اوورسیز میں بھی اس کا بین الاقوامی فلیگ شپ اسٹور ، دوبئی میں مینا بازار بردوبئی میں قائم ہے ۔ اس کے کلکشن میں جدید ساڑیاں ، ہاف ساڑیاں ، لہنگے ، گاونس اور بہت کچھ کی نمائش عمل میں آئی ۔ دوبئی میں نیروز کا یہ سب سے پہلا فیشن شو رہا ہے ۔ نیروز کے دوبئی آوٹ لیٹ پر دستیاب گارمنٹ کی نمائش نیروز کی شوزٹا پر اداکارہ تلگو و ہندی شریا شرن نے کی ۔۔