دوبئی سے آنے والی خاتون مسافر کے پاس سے 11 کیلو سونا ضبط

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) دوبئی سے آنے والی ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپئے لاگتی تقریباً 11 کیلو سونا ضبط کیا گیا۔ اِس خاتون کے پاس سونے کے علاوہ سنگاپور ڈالر اور یو اے ای درہم بھی دستیاب ہوئے جن کا ہندوستانی کرنسی میں تخمینہ 4,25,312 روپئے کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلی جنس عہدیداروں نے خاتون کی ہوٹل کے کمرہ سے 1.5 کروڑ کی بیرونی کرنسی بھی ضبط کی۔