دواخانہ نے ماں کا گردہ چرا لیا ، بیٹے کا الزام

رائے گڑھ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں ایشوریہ پٹیل نے ونانچل کیر ہاسپٹل کے ڈائریکٹرس پر الزام لگایا کہ اس کی ماں 62 سالہ سمترا کو گردہ میں پتھری کے سبب دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا تاکہ آپریشن سے پتھری کو نکالا جاسکے۔ حکام کے مطابق پٹیل نے پولیس میں شکایت میں تین ڈاکٹروں پر گردہ چرانے کا الزام عائد کیا ہے لیکن ڈاکٹرس نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا کہ رشتہ داروں کی مرضی لے کر انفیکشن کے باعث گردہ کو علیحدہ کردیا گیا۔ رائے گڑھ کلکٹر نے ایک پانچ ممبر کمیٹی بشمول تین سینئر گورنمنٹ ڈاکٹرس نے تشکیل دی ہے تاکہ سارے معاملے کی جانچ کی جائے۔خارسیا ایس ڈی ایم گریش رام ٹیک کی صدارت میں قائم کمیٹی تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔