دواخانہ عثمانیہ اور نمس میں نئی عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ

وزیر صحت کی حکام سے بات چیت ، ٹاورس ماڈل کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت اور ساتھ ہی نمس ہاسپٹل کے نئے ٹاورس کے نمونوں کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ہاسپٹلس کی ترقی پر غور و خوض کیا ۔ سکریٹریٹ میں آج انہوں نے شہر کے دو تاریخی عثمانیہ اور نمس ہاسپٹلس کی ترقیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان دو ہاسپٹلس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ عہدیداروں نے وزیر صحت کو دونوں ہاسپٹلس کے لیے تعمیر کئے جانے والے عمارتوں اور ٹاورس کے نمونے دیکھائے اور انہیں بتایا کہ دونوں دواخانوں کے احاطوں میں موجود خالی اراضیات کا جائزہ لینے کے بعد ٹی آر ایس ایم ایس آئی ڈی سی انجینئرنگ شعبہ نے نقشے اور نمونے تیار کئے ہیں ۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے ان نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد ان میں چند تبدیلیاں کرنے کی تجاویز پیش کی ۔ یورالوجی ، نیفرالوجی ٹاورس کی تعمیری نمونوں کو نمس کے ڈائرکٹر منوہر اور دوسرے عہدیداروں نے وزیر صحت کو پیش کیا ۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر سے صلاح و مشورے کے بعد قطعی نمونوں کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔