دماغ کو متاثر کرنے والا چکن گنیا وائرس ہلاکت انگیز : نئی تحقیق

جوہانسبرگ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چکن گنیا سے متعلق کی گئی نئی تحقیق کے مطابق مچھر سے پیدا ہونے والا یہ وائرس نوزائدہ بچوں اور 65 سال سے زائد عمر والوں کے دماغ کے شدید طور پر انفیکشن یا پھر موت کا باعث بن سکتا ہے۔ مڈنما سکر کے جزیرہ ری یونین میں 2005-06ء میں پھوٹ پڑنے والی چکن گنیا کی بیماری کے بعد اس کی نئی تحقیق پر کام شروع کیا گیا تھا جس کے یہ نتائج سامنے آئے کہ یہ دماغ پر بہت جلد اثرانداز ہوتا ہے۔ افریقہ، ایشیا، دی کریبین آئی لینڈس کے علاوہ ستمبر 2015ء تک میکسیکو میں بھی چکن گنیا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7,000 بتائی گئی ہے۔