دلیپ کمار نمونیا سے متاثر

ممبئی ۔ 6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار جنہیں سینے میں انفکشن کے باعث لیلاوتی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا آج نمونیا سے متاثر ہوجانے کی تصدیق کرلی گئی ہے ۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ صاحب کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور طبی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وہ نمونیا سے متاثر ہیں ۔ 95 سالہ اداکار کو چہارشنبہ کے دن مضافاتی باندرہ کے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ ان کی صحت میں اب بہتری آئی ہے ۔میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا کہ انہیں نمونیا کے چھوٹے چھوٹے عنصر سے متاثر ہیں جنہیں جلد دور کردیا جائے گا ۔