دلیر مہندی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے مقبول گلوکار دلیر مہندی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی جے پی کے دہلی آفس پر منوج تیواری اور مرکزی وزیر وجئے گوئل کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بی جے پی کے امیدوار شمال مغربی دہلی ہنس راج ہنس بھی موجود تھے۔ دلیر مہندی کی دختر کی شادی ہنس راج ہنس کے فرزند سے ہوئی ہے۔