دلتوں اور خواتین کی وائی ایس آر کانگریس میں کوئی اوقات نہیں

صدرپارٹی جگن موہن ریڈی پر بے وفائی کا الزام ، جے وینکٹ راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد مسٹر جے وینکٹ راؤ نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے اپنے پارٹی کے صدر مسٹر جگن موہن ریڈی پر پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے ان کی شکست میں اہم رول ادا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ جگن کے کٹر حامیوں میں جے وینکٹ راؤ کا شمار ہوتا تھا ۔ راج شیکھر ریڈی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کرانے کی سی بی آئی تحقیقات میں انہوں نے تحریری طور پر یادداشت پیش کی تھی ۔ 2014 کے عام انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ بھی کیا تھا ۔ تاہم شکست کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے دور ہوگئے اور انہوں نے خود پارٹی کے صدر مسٹر جگن موہن ریڈی پر ان کی شکست کے لیے سازش تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کے ارکان خاندان کے لیے انہوں نے کافی محنت کرتے ہوئے کام کیا تھا تاہم پارٹی کے صدر نے ہی ان کے ساتھ بے وفائی کی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی کی خوبیاں جگن میں نہیں اور نہ ہی ان کے رویے میں سدھار آنے کے کوئی امکانات ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی پارٹی حلقوں میں ان کی کافی بے عزتی کی گئی ، کئی نا انصافیاں ہوئیں جس کو انہوں نے صرف پارٹی کے مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے برداشت کیا لیکن ان کی اس وفاداری کا سازش کے ذریعہ جواب دیاگیا ہے ۔ جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ دلتوں اور خواتین کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں دی گئی ہے ۔ شرمیلا کو تلگو فلم اسٹار کے ساتھ جوڑ کر سوشیل میڈیا میں کہانیاں بنائی گئیں تو پارٹی نے ایک جٹ ہو کر اس کی بھر پور مذمت کی وہی کام پارٹی کی ایک قبائلی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ہوا ہے ۔ تاہم پارٹی صدر مسٹر جگن موہن ریڈی کے بشمول پارٹی کے تمام قائدین خاموش ہیں کسی نے اس کی مذمت کرنے اور قبائلی خاتون پارلیمنٹ کی تائید کرنابھی مناسب نہیں سمجھا ۔۔