دفعہ 370 کی برخاستگی بی جے پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت ملنے پر :امیت شاہ

دھرمپور (گجرات) ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی دستوردفعہ 370 اس وقت برخاست کرے گی اور جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دے گی جبکہ اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قطعی اکثریت حاصل ہوجائے۔ وہ دھرم پور میں جو ضلع ولساڈ (گجرات) میں واقع ہے، ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ سبکدوش ہونے والی لوک سبھا کا قومی صیانت تھا۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ ہمارا انتخابی منشور دستور کی دفعہ 370 اکثریت حاصل ہونے پر برخاست کردے گا اور کشمیر ہندوستان کا مستقل طور پر اٹوٹ حصہ بن جائے گا۔ بی جے پی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ہے۔ امیت شاہ یہاں پر ڈاکٹر کے سی پٹیل بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ولساڈ کے امیدوار کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ گجرات کی تمام 26 لوک سبھا نشستوں کیلئے 23 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے۔