دفتر سیاست میں پیشہ ورانہ مختصر مدتی کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 30 مئی (راست) محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں مختصر مدتی کمپیوٹر کورسیس کا یکم ؍ جون سے آغاز ہوگا۔ ہر مہینہ مختلف کورس میں 50 سے زائد طلباء و طالبات مختلف کورسیس سیکھ کر شہر اور بیرون ملک میں روزگار سے مربوط ہورہے ہیں۔ آٹو کیاڈ سیکھ کر اب تک 500 سے زائد طلبہ دوبئی، سعودی عرب اور قطر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں پر آٹو کیاڈ، تھری ڈی میکس، اکاونٹنگ پیاکیجس (ٹیلی، ونگس، فوکس، پیچ ٹری)، ڈی ٹی پی اور ایم ایس آفس، اسپوکن انگلش ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ ان کورسیس سے استفادہ کے خواہشمند حضرات ادارہ سیاست کے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے، کوئی بھی ان کورسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9652813994 ، 8686872625 پر ربط کریں۔