دفتر سب رجسٹرار کیلئے جگہ کا معائنہ

کوڑنگل۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے دفتر سب رجسٹرار کوڑنگل کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ ایک عرصہ دراز سے مذکورہ دفتر کرایہ کی عمارت میں کام کررہا ہے۔ اس ضمن میں رکن اسمبلی موصوف نے تحصیلدار مسٹر روی کمار کو ہدایت دی کہ دفتر تحصیل کے احاطہ میں موجود کھلی اراضی پر رجسٹرار دفتر کی تعمیر کیلئے الاٹ کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ مذکورہ تعمیری کام کے لئے مبلغ چالیس لاکھ روپیوں کی خطیر رقم موجود ہے۔ جگہ کی عاجلانہ یکسوئی پر بہت جلد تعمیراتی کام کے آغاز کا اشارہ دیا۔ بعدازاں موصوف نے توسیع شاہراہ کی زد میں آنے والے مکانات کے مالکین کو متبادل جگہ کی فراہمی کیلئے عہدیداروں ک اجلاس منعقد کیا گیا۔