دعوت اہل سنت و جماعت کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ /15 اپریل (راست) دعوت اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام چہارشنبہ بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر روڈ نمبر 3 دعوت کے مرکز جامع مسجد العرب حمودیہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ نائب امیر دعوت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد نائب معتمد تنظیمی مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری کا خطاب ہوگا ۔ مبلغین دعوت اجتماع میں شریک افراد کو مختلف فقہی مسائل کی عملی تربیت دیں گے ۔ صلوۃ و سلام و خصوصی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔