دسہرہ کی تعطیلات میں اسلامی کلاسیس

کریم نگر۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی او کریم نگر یونٹ کی جانب سے دسہرہ تعطیلات کے پیش نظر 2اکٹوبر کو شہر کے مختلف مقامات پر دسویں جماعت کے اور اس سے کم عمر کے طلباء کیلئے اسلامی کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان کلاسیس کے ذریعہ بچوں کو قرآن، حدیث، سیرت رسول، آداب زندگی، تاریخ اسلام وغیرہ کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ان کے اندر اسلامی فکر اور شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کیلئے آخر میں ایک کرکٹ ٹورنمنٹ کھلایا جائے گا اور کامیاب ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔