دریائے سندھ آبی معاہدہ مذاکرات کی معطلی ، محتاط چینی ردعمل

بیجنگ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ہندوستان کے پاکستان کیساتھ دریائے سندھ کے پانی کے بارے میں معاہدہ پر مذاکرات معطل کرنے کے فیصلہ پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسے امید ہیکہ دونوں ممالک اپنے تنازعات کو مناسب انداز میں حل کرلیں گے اور بات چیت و مشاورت کے ذریعہ باہمی تعلقات بہتر بنا لیں گے۔