درگاہ شاہ مرداں میں شرپسندوں کا ہنگا مہ 

نئی دہلی : درگاہ شاہ مرداں کی وقف اراضی پر برسوں سے لگی وقف مافیاکی گندی نظریں ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔اور اس کے تحت آنے والی زمین پر قابض ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔درگاہ شاہ مرداں بارہ دری عزا خانہ سے واابستہ امام بارگاہ زینبیہ کی خالی اراضی پر گذشتہ کئی ہفتوں سے شرپسند قبضہ جمانے کی کوشش میں ہیں۔

اور اس کھلی اراضی پر پوجا پاٹ شروع کردی ہے۔درگاہ کی ٹرسٹی انجمن حیدری نے پولیس اور عدالت میں شکایت درج کروائی ۔

عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پولیس کو زمین کی حفاظت کرنے اور ماحول خراب نہ ہونے کی ہدایت دی ۔مگر اس کے باوجود ہندو طبقہ کے کچھ خواتین اس کھلی اراضی پر کھلے عام پوجا پاٹ کرناشروع کردی۔

انجمن حیدری کے جنرل سکریٹری سید بہادر عباس کے مطابق پولیس کی موجودگی میں شر پسندوں نے ہنگامہ کیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔انھوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ بہت خراب تھا ۔پولیس عدالت او رجج تک کے نام سے گالیا ں دیں او رگندی زبان کا استعمال کیا ۔