درگاہ حملہ کے بعد پاکستان نے اہم سرحدی کراسنگ بند کردی

اسلام آباد 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو پاکستانی عہدیداروں نے حکام نے افغانستان جانے والی ایک اہم سرحدی کراسنگ کو بند کردیا ہے جس کے نتیجہ میں پڑوسی ملک کیلئے تجارتی سپلائز رک گئی ہیں۔ پاکستان کے جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں یہ سرحد اس وقت بن کی گئی جبکہ یہاں حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 88 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ سرحد کو بند کرنا افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جن کے تعلق سے پاکستان سمجھتا ہے کہ وہاں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔