درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ احمد ابوسعید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔