درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ حافظ عبدالعزیز تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر K/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ عثمانیہ کالونی شیخ پیٹ میں اجتماع سیرت محسن انسانیت بمکان محمد اسماعیل ایڈوکیٹ بروزجمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔