درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی کی زیر نگرانی محفل درس قرآن مجید مقرر ہے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد منصور احمد تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور میں درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد سعید یحییٰ تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ پیس کالونی شیخ پیٹ مسجد ممتاز میں خطبہ جمعہ محمد شفیق احمد خاں فلاحی پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ موسیٰ پیٹ مسجد فاطمہ بھارت نگر میں خطبہ جمعہ سید اشتیاق احمد پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭    مولانا سید عترت احمد حسامی بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی چھوٹی مسجد مراد نگر میں جب کہ مولانا سید ارشاد قاسمی بعد نمازعشاء مسجد مدینہ طیبہ نیا قلعہ گولکنڈہ میں درس قرآن دیں گے ۔۔