درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی باغ رنگ روڈ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز مولانا مرزا جعفر بیگ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع عام بروز ہفتہ الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند جوبلی ہلز محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد مبشر محمد یوسف روبرو پولیس اسٹیڈیم یوسف گوڑہ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالمجید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ عزیز باغ میں درس قرآن بعد نماز مغرب مسجد عزیز باغ میں منعقد ہوگا ۔ خواجہ عارف الدین صدیقی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ فرینڈس کالونی شیخ پیٹ میں درس قرآن بروز ہفتہ بعد نماز عشاء نیو مسجد فرینڈس کالونی میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین احمد تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔