درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز حافظ و قاری مولانا مرزا جعفر بیگ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینؐ پر ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع عام بروز ہفتہ بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد یوسف علی مبشر ، یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ حافظ عبدالعزیز تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ عزیز باغ میں درس قرآن بعد نماز مغرب مسجد عزیز باغ میں منعقد ہوگا ۔ خواجہ عارف الدین صدیقی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔