درد شکم سے پریشان طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) شدید پیٹ کے درد سے پریشان لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ ساما سوپنا ساکن وجئے پورہ کالونی جو خانگی کالج کی طالبہ ہے گزشتہ چند عرصہ سے شدید پیٹ کے درد سے پریشان تھی ۔ اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس نے سوپنا کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔