درختوں کی غیرمجاز کٹو ائی اور اسمگلنگ کو روکنے سخت کارروائی کی ہدایت

نظام آباد :29؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف سکریٹری تلنگانہ ایس کے جوشی نے کل شام حیدرآبادسے کلکٹر اور پولیس کمشنر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اور اس موقع پر چیف سکریٹری کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہیندرریڈی ، سی سی ایس ٹی کے جا موجود تھے ۔ اس موقع پر کمشنر اور کلکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات اور پولیس کے عہدیداروں کے مشترکہ تعاون سے غیر مجاز طور پر درختوں کی کٹوائی غیر مجاز اسمگلنگ کے کلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو اس خصوص میں واضح طور پر احکامات جاری کیا ہے ۔ لہذا ضلع سطح پر عہدیداروں کی کارکردگی ناگزیر ہے اور کٹوتی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اور اس خصوص میں مشترکہ طور پر منصوبہ بندی کرتے ہوئے 6؍ فروری تک رپورٹ پیش کرنے کی اور ضلع کے جنگلات کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی گوداوری ، کرشنا ندیوں کے ذریعہ غیر مجاز ساگوان کی منتقلی کے امکانات ہیںلہذا پڑوسی اضلاع سے تعاون حاصل کرتے ہوئے چیک پوسٹ قائم کرنے ساء ملو ں پر سی سی کیمرہ قائم کرنے ، بیٹ آفیسر سے لیکر ضلع سطح کے آفیسر چوکسی اختیار کرنے کی غیرمجاز ساگوان کے کاروبار کرنے والے عادی ملزمین کی تفصیلات حاصل کرنے ، مشترکہ طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اور محکمہ جنگلات میں مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں موجودہ قواعد کے علاوہ پی ڈی ایکٹ بھی استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر کلکٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ پولیس اور جنگلات کے عہدیداروں کے عملہ کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ضلع کے سرحد یمچہ ، سالورہ ، فتح پور کراس روڈ پر چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں اور ساء ملوں پر چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں پڑوسی اضلاع کے عہدیداروں سے تعاون حاصل کرتے ہوئے غیر مجاز اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر پولیس کمشنر کارتیکیا سی سی ایس ونئے کمار ، اے سی پی سری دھر ریڈی ، ڈی ایف او پرساد بھی موجود تھے ۔