دبنگ 3 میں سلمان کے ساتھ تلگو کامیڈین علی بھی ہوں گے

سلمان خان کی سوپر ہٹ دبنگ فرنچائزی کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا ہے کہ یہ فرنچائزی پوری طرح سلمان پر مبنی ہے۔ یہ کسی دوسرے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اس سیریز کی تیسری فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ ابھی چل رہی ہے اور اس میں سلمان ایک بار پھر چلبل پانڈے نام کے پولیس آفیسر کے رول میں نظر آئیں گے۔ ارباز نے کہا اس کا تیسرا حصہ بنانے میں 7 سال لگے۔ لگاتار ہٹ چل رہی اس سیریز کی تیسری قسط دبنگ 3 کا پہلا شیڈول مکمل ہوگیا ہے اور اب دوسرے شیڈول کی شروعات ہوئی ہے۔ اس کی تیسری قسط میں پہلی بار تلگو فلموں کے کامیڈی اداکار علی کو دکھایا جائے گا جو اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ایک پولیس کانسٹبل کا دلچسپ رول نبھا رہے ہیں۔ علی نے پچھلے دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ساتھ اپنے افراد خاندان کی تصویریں کھنچائی۔