دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ خراج عقیدت میر عثمان علی خاں آصف جاہ سابع

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (راست) دبستان جلیل شعبۂ خواتین کا جلسہ خراج عقیدت میر عثمان علی خاں آصف جاہ سابع /30 اپریل کو جلیل منزل نور خاں بازار 10.30 بجے دن محترمہ حامدی بیگم کی صدارت ، ڈاکٹر فرزانہ حمید ، محترمہ انیس عائشہ کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ پدماشری محترمہ جیلانی بانو مہمان خصوصی ہوں گی ۔ ڈاکٹر اشرف رفیع کلیدی خطبہ پیش کریں گی ۔ محترمہ رابعہ نیاز جلیلی داعی ، محترمہ فخرالنساء فہیم جلیلی کنوینر اور محترمہ نکہت آرا شاہین ناظم جلسہ ہوں گی ۔ محترمہ انیس قریشی بشری سلطانہ کی قرأت کلام پاک کے بعد محترمہ سلمی جلیلی ، محترمہ ثریا خیرالدین اور محترمہ ممتاز النساء بیگم اعلیٰ حضرت کا حمدیہ اور نعتیہ کلام پیش کریں گی۔ محترمہ آمنہ انصاری کو شعبۂ تدریس میں گرانقدر خدمات کے لیے پدما شری محترمہ جیلانی بانو میر عثمان علی خاں آصف جاہ سابع ایوارڈ پیش کریں گی ۔ محترمہ نسیمہ تراب الحسن ’’عہد عثمانی میں عید و تہوار‘‘ عنوان پر مضمون پیش کریں گی ۔ ڈاکٹر فاطمہ پروین ’’میر عثمان علی خاں بہ حیثیت فرزند‘‘ موضوع پر خطاب کریں گی ۔ محترمہ تسنیم جوہر ’’میر عثمان علی خاں کے کلام کا ایک جائزہ ‘‘ عنوان پر مضمون سنائیں گی ۔ محترمہ ممتاز جہاں عشرت ، محترمہ شبینہ فرشوری ، محترمہ خیر النساء علیم اور محترمہ فخرالنساء فہیم جلیلی اعلیٰ حضرت کا کلام پیش کریں گی ۔ محترمہ عزیزہ محبوب کی دعا پر اختتام ہوگا ۔