دانتوں کی حفاظت اور صفائی

 

چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دلکش اور حسین مسکراہٹ خوبصورت دانتوں کی مرہون منت ہوتی ہے ۔ اس لئے دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کا خاص خیال رکھیں ۔ دانت انسان کے چہرے پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ۔ کیونکہ باتیں کرتے ‘ مسکراتے وقت دکھائی دیتے ہیں ۔ اور اگر یہ گندے ہو ں تو اس سے دیکھنے والوں کو گھن آتی ہے نیز دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے معدے اور مسوڑوں کی بہت سی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں ۔ اس لئے دانتوں کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لئے متوازن غذا کا استعمال کریں جس میں دودھ ‘ انڈے ‘ سبزیاں ‘ پھل ‘ گوشت اور اناج خاص طور پر ضروری ہیں ۔
دانتوں کی صفائی : دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے آپ اپنے گھر میں ٹوتھ برش تیار کرسکتے ہیں جو کہ دانتوں کی حفاظت اور بیماریوں سے محفوظ رکھے گا ۔ کڑوے تیل میں نمک ملاکر صاف کریں ۔ اگر تیل کی بو سے ہچکچاہٹ محسوس کریں تو اس کے بعد منجن یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس طریقہ سے بھی دانتوں میں چمک اور خوبصورتی پیدا ہوگی ۔