داعش کا جہادی فلوریڈا کا ’’یہودی ‘‘نکلا

فلوریڈا ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے ایک ایسی چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے جس کے تحت ایک یہودی شخص کو فلوریڈا میں گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایک ’’جہادی ‘‘کی حیثیت سے خود کو پیش کررہا تھا اور امریکہ اور آسٹریلیا میں حملے کس طرح کئے جائیں، اس کے بارے میں ہدایت دیا کرتا تھا۔ میڈیا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے پہلی بار انٹرنیٹ پر مذکورہ شخص کی موجودگی کا نوٹس لیا تاہم جب یہ پتہ چلا کہ جو شخص خطرناک ثابت ہوسکتا تھا، وہ تو امریکہ میں ہے لہذا اس کیس کو ایف بی آئی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ 20 سالہ شخص کی شناخت جوشوارئنے گولڈ برگ کی حیثیت سے عمل میں آئی اور وہ اکثر و بیشتر ایسی تصاویر پوسٹ کیا کرتا تھا جس میںن اسے بم سازی کرتے ہوئے دکھایا جاتا تھا۔ اس طرح اس پر شک اس وقت مزید گہرا ہوگیا جب اس نے خودکو ایک آسٹریلیائی وکیل جوش بورسٹن کی حیثیت سے متعارف کروایا۔ گولڈ برگ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ گھر میں تیار کئے گئے ایک بم میں اس نے 2 پاؤنڈ وزنی دھماکو اشیاء کا استعمال کیا ہے۔