دادری واقعہ کیخلاف احتجاج کے دوران بیف کا استعمال

ایروڈ (ٹاملناڈو) 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں بیف پر تنازعہ کے دوران سی پی آئی کے رکن اسمبلی نے پارٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ دادری واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر بیف کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی بھوانی ساگر کے نمائندہ مسٹر پی ایل سیندرم نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ اس وقت سر عام بیف کھایا جب ستیہ منگلم میں کھیت مزدور یونین کی جانب سے دادری واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ یہ واقعہ اقلیتوں کے حقوق اور عوام کی آزادی پر حملہ ہے۔ احتجاج کے دوران رکن اسمبلی نے ایک پیکٹ لایا اور بیف کا استعمال کیا۔ مظاہرین میں گوشت کے چند ٹکڑے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔