داتا دربار : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

لاہور ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قدیم ترین صوفی خانقاہ داتا دربار جہاں کچھ روز قبل خودکش بم حملے کئے گئے تھے، اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس وقت 13 ہوگئی جب ایک اور زخمی شخص ہاسپٹل میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ 18 سالہ طاہر اسلم جو خانقاہ کے قریب واقع ایک دوکان میں کام کیا کرتا تھا اور خودکش دھماکوں میں بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ اسے فوری طور پر مایو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ یاد رہیکہ اس دھماکہ میں چھ پولیس اہلکار اور سات شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس نے اب تک دھماکہ کی تحقیقات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں کی ہے۔ رمضان المبارک کے دوسرے روزہ کو خودکش بم حملہ آوروں نے صوفی خانقاہ کے باہر دھماکہ کیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ ان کا اصل مقصد پولیس فورس کو نشانہ بنانا تھا جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔