داؤد ابراہیم کے کال ریکارڈس ہائیک کرنے والے کو دھمکیاں

ممبئی ۔30 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے ایک شخص جس نے داؤد ابراہیم کے کال ریکارڈس کو ہائیک کرنے کا دعویٰ کیا آج بمبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے اُسے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا کے وزیر ایکناتھ کھڈسے کے مبینہ طورپر اور انڈر ورلڈ ڈان کے ساتھ بات چیت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم ہائیکورٹ نے کہاکہ اس درخواست کو تعطیلاتی بنچ کیلئے سماعت کرنے ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہنگامی نوعیت کی نہیں ہے ۔ وڈوڈرا کے رہنے والے ہائیکر منیش بھنگالے کے ایڈوکیٹ نے تعطیلاتی بنچ کے روبرو درخواست پیش کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی خواہش کی اور دعویٰ کیا کہ درخواست گذار کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

11 مشتبہ آئی ایس کارکن
ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
نئی دہلی 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس کے 11 مشتبہ کارکنوں نے آج ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کی اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرائیل عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی تحویل میں توسیع نہیں کی ہے۔ یہ افراد ملک بھر میںآئی ایس گروپ کی فینانسنگ اور نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان نوجوانوں کی درخواست پر امکان ہے کہ جاریہ ہفتے سماعت ہوگی ۔ اس میں ان کا کہنا تھا کہ 23 مئی کو ٹرائیل عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی حالانکہ نہ ان کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی اور نہ ان کی تحویل میں توسیع کی گئی ۔