داؤد ، اقبال اور انیس کے خلاف چارج شیٹ

بلڈر کو ڈرا دھمکاکر 3 کروڑ روپئے کی وصولی کا الزام
تھانے۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے ایک بلڈر کی طرف سے گزشتہ سال پولیس میں درج کروائی گئی۔ ایک شکایت کی بنیاد پر جرائم کی دنیا کے مفرور ڈان داؤد ابراہیم، دو بھائیوں اقبال کاسکر اور انیس ابراہیم کے خلاف پولیس نے ایک شیٹ پیش کردی ہے۔ تھانے پولیس کے شعبہ انسداد جبری وصولی کے ایک سینئر انسپکٹر نے آج کہا کہ ضلع عدالت میں جمع کو چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ اقبال کاسکر اور داؤد ٹولی کے ارکان کے خلاف ایک بلڈر کی شکایت پر پولیس نے گزشتہ سال اکتوبر کے دوران جبری وصولی کے الزام کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔ بلڈر کی شکایت کے مطابق کوریا علاقہ میں 38 ایکر اراضی کی معاملت پر کاسکر نے اس کو ڈرا دھمکار 3 کروڑ روپئے جبری طور پر وصول کرلیا تھا۔ دوران تحقیقات داؤد اور اس کے ساتھ مفرور بھائی انیس کے رول کا بھی پتہ چلا جس کے نتیجہ میں ان دونوں کو بھی مطلوب ملازمین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہزاروں تحقیقات پر مشتمل چارج شیٹ میں ملازمین کے خلاف ثبوتوں کی فہرست پیش کی گئی‘‘۔ رقم کو ادائیگی کا ثبوت اور گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔ چند کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 384 (جبری وصولی)، 386 (کسی شخص کو موت، ضرر شدید کی دھمکی سے خوف زدہ کرتے ہیں، زبردستی رقم وصول کرنا) اور 387 (کسی شخص کو دیگر کی رقم کی ادائیگی کیلئے مجبور کرنے جان سے مارنے میں سنگین ضرر پہونچانے کی دھمکی دینا) کے تحت تھانے نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اقبال کاسکر اور اس کے دو معاونین کو گزشتہ سال ستمبر میں ایک تھانے پولیس کے شعبہ جبری وصولی نے ایک بلار سے 30 لاکھ روپئے نقد اور چار فلیٹس ہڑپ لینے کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔