خیریت آباد ، کوکٹ پلی میں نئے اے سی بس شیلٹرس کا افتتاح

حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر اور ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے حیدرآباد میں 2 نئے اے سی بس شیلٹرس کا افتتاح کیا۔ جملہ 826 نئے اے سی بس شیلٹرس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں وزراء نے خیریت آباد آر ٹی اے آفس کے قریب واقع اے سی بس شیلٹرس کے ساتھ کوکٹ پلی کے پی ایچ بی کالونی میں عصری سہولتوں سے آراستہ اے سی بس شیلٹرس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی۔ پی پی پی معاہدے کے تحت عصری تقاضوں سے بس شیلٹرس تعمیر کررہا ہے۔ آئندہ 6 ماہ میں 826 عصری بس شیلٹرس قائم کئے جائیں گے۔ بہت جلد 3800 آر ٹی سی بسوں کو بھی عصری سہولتوں سے لیس کیا جائے گا۔ جن میں 500 الیکٹرانک بسوں کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ میٹرو ریل کی تعمیرات سے جو مسائل پیش آرہے ہیں، اس کو بھی فوری دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بس شیلٹرس میں اے سی ، وائی فائی، اے ٹی ایم، سی سی ٹی وی کی سہولت، ایمرجنسی ہارن، موبائیل چارجنگ پوائنٹس، ڈسٹینس، ٹکٹ کاؤنٹرس، بے بی فیڈنگ رومس، پینے کے پانی کی سہولت وغیرہ دستیاب رکھی جارہی ہے۔ ان پروگرامس میں ارکان اسمبلی، رامچندرا ریڈی، اے گاندھی، میٹرو حیدراباد، بی رام موہن، جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔