خیرسگالی جذبہ کے تحت پاکستان سے 147 ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی

اسلام آباد ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اپنے آبی حدود میں مبینہ طور پر ماہی گیری پر گزشتہ آٹھ ماہ سے کراچی کی جیلوں میں قید 147 ہندوستانی ماہی گیروں کو آج رہا کردیا ۔ اسلام آباد پولیس نے توثیق کی کہ ان ماہی گیر کو ’’خیرسگالی جذبہ ‘ کے تحت کراچی میں رہا کیا گیا ہے ۔ جنہیں لاہور لایا جائے گا اور کل پیر کو واگھا سرحد پر ہندوستانی حکام کے سپرد کردیا جائے گا ۔ ان کی رہائی پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کی طرف سے ڈسمبر میں کئے گئے اس اعلان کے بعد عمل جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تقریباً 300 ماہی گیروں کو /8 جنوری تک دو مرحلوں میں رہا کیا جائے گا ۔ پاکستان نے /28 ڈسمبر کو 145 ہندوستانی ماہی گیروں پر مشتمل پہلے جتھہ کو رہا کیا تھا ۔