خود روزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر

حیدرآباد 31 مئی (راست)محمد عبدالقدیر سکریٹری کے بموجب اتوار یکم جون کو صبح 11.30 تا 1.30 بجے دن ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت روبرو دفتر ہندی ملاپ اولڈ کٹل منڈی معظم جاہی مارکٹ پر جناب محمد صدیق طاہر کھانے کا تیل اور فزیو تھراپی پر لکچر دیں گے ۔ جناب ایس ایم معیز فوڈ پروسیسنگ پر لکچر دیں گے اور دیگر ماہرین بھی لکچر دیں گے ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393420909, 9440574384پر ربط کریں ۔