خودکشی کی کوشش کو خانگی سکیورٹی گارڈ نے بچالیا

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) صنعت نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خودکشی کی کوشش کرنے والی انٹرمیڈیٹ طالبہ کو ایک خانگی سکیورٹی گارڈ نے فلمی انداز میں بچالیا۔ تفصیلات کے بموجب 17 سالہ اکرتی جو انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ بتائی گئی، آج صبح اُس نے اپنے اپارٹمنٹ سے اچانک چھلانگ لگادی اور وہاں پر موجود خانگی سکیورٹی گارڈ جئے پال نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اُسے بچالیا۔ اِس واقعہ میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس صنعت نگر نے اُس کی ستائش کرتے ہوئے اُسے انعام دیا۔