خواتین کو صحت کے تعلق سے فکرمندہونا ضروری

جیسے ہی خواتین کی عمر چالیس سال سے اوپر کی ہوتی ہے ۔ انہیں آہستہ آہستہ بلڈپریشر ‘ شوگر اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔ چالیس سال میں اس طرح کی شکایت کی سب سے اہم وجہ کھانے پینے میں لاپرواہی ہے ۔ اگر ہم پھلوں کا استعمال کریں تو اس سے ہمیں مستقل توانائی حاصل ہوتی ہے اسی طرح اگر ہم مرچ مسالوں کا استعمال کم کریں تو ہمارا جسمانی نظام درست رہتا ہے ۔ اگر خواتین چھوٹی چھوٹی باتوں کا دھیان رکھیں تو ہماری آئندہ نسل کی عمر میں اضافہ ہوگا اور ہم خوشگوار زندگی گزار سکیں گے ۔ صحت کا خیال رکھنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ بہت مہنگی غذا کھائی جائے ‘ وقت پر کھانا صاف ستھرا کھانا اعتدال کے ساتھ کھانا بھی آ پ کو صحتمند رکھنے کیلئے کافی ہوسکتا ہے ۔ پھر سب سے اہم بات یہ کہ جب آپ صحت مند ہوں گی تو اپنے بچوں کی پرورش بھی اچھی طرح کرسکیں گی ۔