خواتین کو خود روزگار کے مواقع

کریم نگر ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں غریب خواتین کو خود روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف شعبوں میںمیپما کے ذریعہ تربیت دی جارہی ہے ، اس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے مییپما کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میپماکے ذریعہ غریب خواتین کو تربیت ہی نہیں بلکہ روزگار بھی فراہم کیا جائیگا ۔ اس سال کریم نگر میں 1500 ، راماگنڈم میں 1200 ، جگتیال میں 600 خواتین کو تربیت دینے کا نشانہ طئے کیا گیا ۔ اب تک 1327 خواتین کو تربیت دی گئی ۔ خاص طور پر کمپیوٹر ڈاٹا آپریٹر ، اکاونٹنگ پیاکیج ، بیوٹی پارلر ، ٹیلرنگ میں تربیت دی جارہی ہے ۔ کریم نگر میں غریب عوام کو کم دام پر ادویات کی فراہمی کیلئے جیون دھارا ادویات کی دوکان کو میپماکے ذریعہ قائم کیا گیا ۔ ڈی آر ڈی اے کے ذریعہ ضلع میں تمام ایریا ہاسپٹل میں جیوادھارا ادویات کے دوکانوں کو قائم کیا جائیگا ۔میپما کے ذریعہ خواتین کو بینک کے ذریعہ خود روزگار کیلئے قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ بنڈیوں پر کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کی جائیں گی ۔ ان لوگوں کیلئے ہاڈر زون قائم کر کے کریم نگر راما گنڈم میںمیپما کے ذریعہ قرضہ جات کی فراہمی کی جائیں گی ۔ اربن اندرا کرانتی اسکیم کے ذریعہ قرضہ جات کی فراہمی میں ریاست میں کریم نگر کو دوسرا مقام حاصل ہے ۔