خواتین میں میچاچنگ ہینڈ بیاگس کا رجحان…!

آج کل کے دور میں جہاں خواتین کو کپڑوں کے ساتھ میچنگ جوتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہیں اب میچنگ ہینڈ بیاگس نے بھی خواتین میں بے حد مقبولیت اختیار کرلی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک مارکٹ سے نت نئے رنگوں اور ڈیزائنوں میں ہینڈ بیاگ دستیاب تھے جو پسند بھی کئے جاتے تھے۔ لیکن اب خواتین اپنی پسند کے رنگ اور ڈیزائن میں ہینڈ بیاگ بنوانا پسند کرتی ہیں تاکہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکیں۔

مارکٹ میں بھی اب چمڑے، ریگزین اور دیگر اشیاء سے بنے بینڈ بیاگس کے ساتھ کپڑے سے بنے ہوئے ہینڈ بیاگز بھی ملتے ہیں جو کم قیمت اور دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ہونے کے باعث تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک ہینڈ بیاگس کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی مگر اب تو ان کے بغیر فیشن کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔ دفتروں میں کام کرنے والی خواتین اور یونیورسٹی کی طالبات اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ بیاگس کا استعمال کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہینڈ بیاگس ہماری اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ گھر سے باہر جاتے ہوئے ہمیں بے شمار ایسی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جو ہم ہاتھوں میں اٹھاکر تو نہیں لے جاسکتیںخواتین میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہ اپنی سہولت اور مرض کے مطابق ان کا استعمال بھی کررہی ہیں…!۔