خواتین اور ٹووہیلرس کو نئی ٹریفک پالیسی سے استثنیٰ کیوں : دہلی ہائیکورٹ

نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج اروند کجریوال حکومت سے استفسار کیا ہیکہ جفت اور طاق اعداد ٹریفک قواعد کے معاملہ میں خواتین اور ٹو وہیلرس کو استثنیٰ کیوں رکھا گیا۔ اس اسکیم پر یکم ؍ جنوری سے عمل ہورہا ہے۔ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے 6 جنوری کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ کجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس میں ٹو وہیلرس، خاتون ڈرائیورس، اشیائے مایحتاج اور وی آئی پی کے ایک بڑے گوشہ کو نئی ٹریفک پالیسی سے استثنیٰ کا اعلان کیا تھا۔ حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے آزمائشی طور پر یہ تجربہ کررہی ہے۔