خلیج میں حملوں کے پیچھے ممکنہ طورپر ایران کا ہاتھ

واشنگٹن۔22مئی(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ خلیج میں تیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے پیچھے ‘ممکنہ طور پر’ ایران ذمہ دار ہے ، لیکن بھرپور ردعمل سے امریکیوں پر متوقع طور پر ہونے والے حملوں کو روک دیا گیا۔غیر ملکی میکڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکرز پر تخریب کاری کی کارروائیوں اور سعودی عرب میں خام تیل کی پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں پر امریکہ نے ابھی تک کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا۔کانگریس اجلاس میں شرکت سے قبل قدامت پسند ریڈیو میزبان ہگ ہیوٹی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ‘ ‘ان حملوں کے طریقہ کار اور گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں ہونے والے حملوں پر اگر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے پیچھے ایران تھا۔