خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ ضبط

جموں ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فوج کی ایک بڑی جمعیت نے ڈسٹرکٹ کشتوار میں ایک ایسے مقام پر دھاوا کیا جو عسکریت پسندوں کا خفیہ ٹھکانہ تھا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ۔ ایک دفاعی ترجمان کے مطابق فوج کو جیسے ہی یہ خفیہ اطلاع ملی تو اس نے کشتوار کے مارواہ علاقہ میں تلاشی مہم کا آغاز کردیا جہاں اُنھیں ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوا کرنے کے بعد ایک AK56 رائفل ، پستول کے چھ راؤنڈس ، ایک 7.62 کی پستول ، 303 رائفل ، اے کے رائفل کے 4 میگزین اور دستی بم دستیاب ہوئے جسے ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ عسکریت پسندوں کے حامیوں کے ذریعہ اسلحہ سربراہ کیا جارہا تھا